اسحاق ڈار اور ماروی میمن کا نکاح

قارئین کو یاد ہو تو جے آئی ٹی رپورٹ آنے میں کچھ دن باقی تھے کہ وطن عزیز کے وزیر خزانہ محترم اسحاق ڈار صاحب دوسری شادی کے چھوارے کھا چکے ہیں ۔

موصوف کہ ساتھ دوسری شاد ی کے چھوارے کھانے والے یوں تو سعد رفیق اور خواجہ آصف بھی تھے مگر جو شہرت دوام اسحاق ڈار صاحب کو حاصل ہوئی وہ کسی اور کی قسمت میں نہ تھی ۔ وجہ بھی گوش گزار کرتے چلیں کہ ان کی شہرت کی اصل وجہ در اصل وہ خاتون تھیں جنہیں نواز شریف کے سمدھی(اسحاق ڈار) کے عقد میں آنے کا شرف حاصل ہوا ۔ جی ہاں،محترمہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کا نام ’’ماروی میمن‘‘ ہے ۔

اپنے سینئرز کو بائی پاس کرنے کے جرم میں پاک فوج سے نکالی جانی والی ماروی میمن جو آج کل رکن قومی اسمبلی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ہیں نے اسحاق ڈار سے شادی کی ۔ بات میڈیا کے ذریعے لیک ہوئی او رہوتے ہوتے جا پہنچی پاکستانی عوام اور پھر بالخصوص پاکستان مسلم لیگ کے کرتا دھرتائوں تک ۔ شروعات میں تو دولہا دولہن دونوں اس شادی سے انکاری نظر آئے تاہم ’’باتیں

تو خوشبو ‘‘ ہو تی ہیں ، ایک بار فضامیں آجائیں تو پھر انہیں قید کرنا نا ممکن سی بات ہے ۔ وہ دونوں لاکھ انکار کرتے مگر ہمارا میڈیا اب اتنا تو تیز ہو ہی چکا ہے کہ اندر کی خبریں کسی نہ کسی طرح نکال ہی لاتا ہے ۔ دولہا دلہن کی جانب سے شادی کے انکار کے بعد ڈیلی آزاد کے نمائندے اس خبر کی کھوج میں نکل کھڑے ہوئے ۔ ماروی سے بات کی گئی تو اس بار ماروی میمن نے نہ تو انکار کیا نہ ہی اقرار ۔

ان کی خاموشی کو ہم نے’’ اقرار ‘‘ سمجھتے ہوئے جب مزید اس پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ان دونوں کی شادی حقیقت میں ایک ایسا سچ ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا ۔ معلوم پڑا کہ ان دونوں کی شادی سرکاری رہائش گاہ منسٹر انکلیو میں ہوئی جہاں ان کی شادی کے گواہان تھے اسحاق ڈار کے سٹاف کے دو لوگ ، عمران اور مشتاق جن کے بیان ہماری مصدقہ معلومات کے مطابق ایک خفیہ ادارے کے پاس موجود ہیں جسے اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار بھی سن چکے ہیں ۔

نکاح کی تردید کے عین خلاف دونوں آج بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں جبکہ آجکل نظر آنے والی ددوری کے پیچھے بھی ایک دلچسپ بات ہے اور وہ یہ کہ ان دونوں کی شادی سے اسحاق ڈار کی پہلی بیوی ،ان کے خاندان اور ماروی میمن کے خاندان کو کوئی مسئلہ ہو یا نہ ہو مگر مسلم لیگ (ن) کی معروف خاتون وزیر انوشہ رحمان (جو کہ اسحاق ڈار سے منسلک ہیں) کو اس پر سخت قسم کے اعتراضات ہیں جس کی وجہ سے اسحاق اور ماروی میاں بیوی ہونے کے باوجود بھی آج ایک دوسرے سے دور رہنے پر مجبور ہیں ۔

افواہیں تھیں کہ اسحاق ڈار نے اپنی دوسری اہلیہ ماروی میمن کو دیڑھ ارب حق مہر ادا کیا ہے تاہم ہماری تحقیقات کے مطابق وہ باتیں محض افواہیں ہی تھیں ، درحقیقت ماروی کو اسحاق ڈار کی جانب یسے دس گرام سونے کا ہار حق مہر میں دیا گیا ہے جو آج بھی ان کےگلے میں موجود ہے ۔

قارئین کی دلچسپی کی نذر ایک بات اور کہ پاکستانی ، بیچاری ، غریب اور بھولی عوام چاہے جیسی بھی تلخ زندگی گزارے مگر ہمارے سیاستدان خوب مزے میں ہیں جس کا اندازہ آپ اس بات سے بھی لگا سکتے ہیں کہ ہمارا یہ سیاسی نوبیاہتا جوڑا شادی کے بعد کی زندگی کو ’انجوائے‘ کرنے جاپان اور لندن گیا جہاں’’ ڈار اور میمن ‘‘ نے اپنی نئی زندگی کے کے سفر کا آغاز کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں