’مسلمانوں کے گھروں میں موجود سبزیاں کاٹنے والی چھریوں کو بھی۔۔۔‘ چینی حکومت نے تاریخ کا سب سے عجیب ترین حکم دے دیا، ایسا حکم کہ جان کر ہر مسلمان کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

چین کے صوبہ سنکیانگ میں شدت پسندی پر قابو پانے کیلئے چینی حکومت طرح طرح کے اقدامات پہلے بھی کرتی رہی ہے لیکن اب تو ایک ایسا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے کہ جس کی کوئی دوسری مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں مل سکتی۔
ویب سائٹ ’چائنہ ڈیجیٹل ٹائمز‘ کے مطابق صوبہ سنکیانگ میں حکم جاری کر دیا گیا ہے کہ مسلمانوں کے باورچی خانوں میں استعمال ہونے والی چھریوں کیلئے بھی مخصوص شناختی نمبر جاری کئے جائیں گے۔ اس حکم کے تحت شہریوں کو اپنے گھروں میں موجود چاقو و چھریوں پر مخصوص مہر لگوانی ہوگی اور ہر چھری کے لئے انہیں QRکوڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

حال ہی میں سامنے آنے والے اس حکمنامے میں کہا گیا ہے ”استحکام قائم رکھنے کیلئے کئے گئے فیصلے کے تحت گھروں میں موجود وہ تمام تیز دھار آلات جن کے بلیڈ کی لمبائی 10 سینٹی میٹر سے زائد ہے ان پر QRکوڈ ثبت کروانا ضروری ہے۔ ناکارہ چاقو اور چھریاں بھی بحفاظت ٹھکانے لگانے کیلئے حکام کے حوالے کرنا ضروری ہے۔ ان ہدایات پر خود بھی عمل کریں اور یہ پیغام دوسروں تک بھی پہنچائیں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں