شہباز شریف کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، یہ شخص کون ہے اور کس اعلیٰ شخصیت کے گھر میں مقیم تھا؟ حیرت انگیز انکشافات

سکیورٹی اداروں نے شہباز شریف کے قتل کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے ایچ بلاک میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے قتل کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے۔

اس دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حساس اداروںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے قتل کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن سے گرفتار ہونے والا یہ دہشت گرد ارفع کریم ٹاور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ایک افسر کا ڈرائیور تھا اور ماڈل ٹاؤں کے علاقے ایچ بلاک میں ان ہی کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔ اس دہشت گرد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔ ارفع کریم ٹاور کے دھماکے کے بعد حساس ادارے تحقیقات کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن کے ایک گھر تک پہنچے اور وہاں سے انہوں نے ایک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، جو اس گھر میں سکونت اختیار کیے ہوئے تھا

اور چار سے پانچ ماہ پہلے وہاں ملازمت کے سلسلے میں آیا تھا۔ یہاں وہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ایک افسر کے گھر بطور ڈرائیور ملازم تھا اس کا اکثر ارفع کریم ٹاور آنا جانا لگا رہتا تھا۔ پولیس افسران نے اس دہشت گرد کی گرفتاری کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے خود کش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ 21 اگست 2017ء کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کا اصل ہدف میاں شہباز شریف تھے مگر وہ محفوظ رہے اور دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا اس دھماکے میں تقریباً 22 افراد شہید اور بہت سے زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں