دنیا بھر میں آئے روز نت نئے تنازعات سامنے آتے ہیں لیکن پاکستان میں تو ان کی تعداد کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے اور ایسے ایسے تنازعات سامنے آتے ہیں کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
اب جو نیا تنازع سامنے آیا ہے کہ وہ معروف گلوکار میشا شفیع کے بارے میں ہے جنہوں نے کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کی اور اس کے بعد اس شعبے میں تھوڑی بہت دلچسپی رکھنے والا شخص بھی انہیں ضرور جانتا ہے۔ ایک یوٹیوب صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ میشا شفیع دراصل ”ایلومینیٹی“ کا حصہ ہیں۔
اس صارف کے دعوے کو سمجھنے سے پہلے آپ کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ آخر یہ ”ایلومینیٹی“ کیا ہے۔ مختلف تعریفوں اور تصورات کے مطابق ”ایلومینیٹی“ ایک خفیہ گروپ ہے جس میں دنیا بھر کے ایسے لوگ شامل ہیں جو کسی مذہب کو نہیں مانتے بلکہ ان کا ماننا ہے کہ وہ کچھ ایسا جانتے ہیں جو یہ دنیا نہیں جانتی، انہیں شیطان کا ماننے والا بھی کہا جاتا ہے جو شیطان پر یقین رکھتے ہیں اور اگر ان کے بارے میں اسلام کے تناظر میں بات کی جائے تو انہیں ”دجال کا چیلا“ کہا جاتا ہے۔
مندرجہ بالا تفصیل پڑھ کر آپ کو یہ تک اندازہ ہو ہی گیا ہو گا کہ یوٹیوب صارف کا دعویٰ کس قدر تہلکہ خیزہے۔ صارف نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ میشا شفیع کا ایلومینیٹی گروپ کے ساتھ تعلق اس کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر کے ذریعے بھی ڈھونڈا جا سکتا ہے، یہی نہیں بلکہ جس طرح کے وہ کپڑے پہنتی ہیں، گانے گاتے ہیں، اداکاری کرتی ہیں اور بالخصوص ان کے جسم کے مختلف حصوں پر بنے ٹیٹوز سے بھی ان کا تعلق واضح ہوتا ہے۔
’چائے والا‘کیلئے دبئی سے شاندار خوشخبری آگئی
صارف کا یہ بھی کہنا ہے کہ میشا شفیع کھلے عام اور فخر کیساتھ 666 نمبر کی بھی نمائش کرتی ہے جسے شیطان یا دجال کا نمبر کہا جاتا ہے۔ ان کے کالے اور سفید چیک والے کپڑوں کیساتھ پیار، جسم پر بنے مختلف ٹیٹوز کے باعث یوٹیوب صارف کو یہ یقین ہے کہ میشا شفیع کا تعلق اسی گروپ کیساتھ ہے اور اس نے اپنا ایمان بیچ دیا ہے۔
صارف کا مزید کیا کہنا ہے اور کس طرح وہ اپنی بات کو ثابت کرتا ہے؟ یہ سب جاننے کیلئے آپ ذیل میں دی گئی ویڈیو دیکھ سکتے