نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ اسحاق ڈار اب اس قابل نہیں رہے کہ وہ فرائض منصبی انجام دے سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار ایک حساس طبیعت کے مالک ہیں یہی وجہ ہے کہ جب مشرف نے انہیں کٹہرے میں ڈالا ، تو اس وقت وہ دھاڑیں مار مار کر روتے تھے اسی لیے انہوں نے بیان حلفی یا معافی نامہ لکھا تھا جس کے بعد انہیں لاہور کی ایک کوٹی میں نظر بند کر دیا گیا ۔
ان کی نظر بندی میں اچھی خاصی نرمی برتی گئی تھی اور میں ان سے ملنے بھی جاتا تھا ۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار داتا گنج بخش کے متولی ہے۔ لیکن ان کا مسئلہ یہ ہے کہ آج کل وہ ڈپریشن کا شکار ہیں اور کئی کئی گھنٹے خاموش رہتے ہیں، اس کے علاوہ وہ اپنے کام میں دلچسپی بھی نہیں لے رہے۔ اس کی وجہ سے وہ لوگ جو ان ناقدین ہیں ان کو موقع مل گیا ہے اور باقی لوگوں نے بھی ان کی کارکردگی اور ملکی معیشت پر سوال اُٹھانا شروع کر دیا ہے۔ عارف نظامی نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:
اسحاق ڈار اس قابل نہیں رہے کہ وزارت خزانہ چلاسکیں: عارف نظامی#92NewsHDPlus #HoKyaRahaHai
Posted by Ho Kya Raha Hai on Mittwoch, 11. Oktober 2017