’’موت کے بعد بھی آرام نہیں ؟ ‘‘ کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارتی فوجیوں کو کس عجیب و غریب طریقے سے دفنایا جاتا ہے؟ لرزہ خیز انکشافات

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے فوجی جوان مرنے کے بعد بھی عزت و احترام سے محروم ہیں۔ پے در پے فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد بھارتی فوج کے پاس تابوت کم پڑگئے۔ اروناچل پردیش میں فوجی ہیلی کاپٹر کریش میں مرنے والے سات فوجیوں کی لاشوں کو تابوتوں کے بجائے گتے کے ڈبوں میں رکھ کر لایا گیا۔

بھوکے پیٹ فوجیوں کے ساتھ خطے میں حکمرانی کا خواب دیکھنے والے بھارت میں فوجیوں کو مرنے کے بعد بھی عزت نہ مل سکی۔ مختلف محاذوں اور حادثات میں فوجیوں کے ہلاکتوں کے بعد بھارتی فوج کے پاس لاشیں رکھنے کے لیے تابوت کم پڑنے لگے۔ فوجیوں کی میتوں کو گتے کے ڈبوں میں رکھنا شروع کردیا گیاہے۔

زندگی میں سوکھی روٹی ، باسی پراٹھیاور سڑی ہوئی دال کھانیوالے فوجی مرنے کے بعد بھی فوجی اعزاز سے محروم ہیں۔ اروناچل پردیش میں فوجی ہیلی کاپٹرکریش میں مرنے والے سات فوجیوں کی لاشوں کو تابوت بھی نصیب نہ ہوئے میتوں کو گتے کے ڈبوں میں لایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں