، ”جب اس وڈیرے نے میری بہن اور چچا کو مارا تو میں شوٹنگ پر تھی جلدی سے گھر پہنچی تو دیکھا کہ۔۔۔“

اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ جب ان کے مالک مکان نے ان کے چچا اور بہن پر تشدد کیا تو وہ اس وقت قریب ہی شوٹنگ کر رہی تھیں اور جب انہیں اس واقعے کا پتہ چلا تو وہ چند منٹوں میں ہی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پہنچیں لیکن ان کے پہنچنے سے پہلے مالک مکان موقع سے فرار ہو چکا تھا۔
اداکارہ کومل عزیز نے اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مارننگ شو میں شرکت کی اور خود پر ہونے والے ظلم کی داستان سنائی ۔ انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران ان کا دل بہت زیادہ گھبرا رہا تھا ’ میں نے کھانے کیلئے کچھ منگوایا اور جب کھانا نہیں آیا تو میں نے کہہ دیا کہ کل سے شوٹنگ پر نہیں آﺅں گی جس پر ڈائریکٹر نے کہا کہ حوصلہ رکھو‘۔

اداکارہ کومل عزیز پر مالک مکان کا تشدد

Posted by Takhayyul on Mittwoch, 4. Oktober 2017

کومل عزیز نے کہا کہ تھوڑی ہی دیر میں ان کی بہن کا فون آگیا اور اس نے بتایا کہ مالک مکان ہمیں مار رہا ہے جلدی سے آﺅ اور اپنے ساتھ بندے لے کر آنا ۔ ’بہن کا فون سنتے ہی میں رونے لگی اور اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر گھر پہنچی تو دیکھا کہ ہر طرف خون ہی خون ہے‘۔


اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اپنے والد کے انتقال کی خبر بھی ٹیلی فون کال پرہی ملی تھی اور جب بہن کا فون آیا تو وہ بہت پریشان ہوگئیں اور یہ سوچنے لگیں کہ انہیں کچھ ہو نہ جائے۔ ’ ایسے مشکل حالات میں جب کوئی بھی ہمارا ساتھ نہیں دے رہا تھا تو ہمارے ساتھ جو بندہ کھڑا ہوا اسے ہی نقصان پہنچا، میں نے پہلے خود ہی اس کے ساتھ صلح کرلی تھی لیکن تشدد کے بعد میں نے کہا کہ اب جان پر بات آگئی ہے اب اس کو نہیں چھوڑنا‘۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ کومل عزیز نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے مالک مکان نے ان کے اہلخانہ پر تشدد کیا ہے اور گھر خالی کرنے کے باوجود پیچھا نہیں چھوڑ رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

اداکارہ کومل عزیز اپنے چچا اور بہن پر ہونے والے تشدد کی داستان سناتے ہوئے ایک بار پھر آبدیدہ

Posted by Takhayyul on Montag, 9. Oktober 2017

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں