”سالگرہ مبارک ہو ۔۔۔“ جمائمہ کے بھائی نے سابق بہنوئی کو مبارکباد دی تو جمائمہ کی ’قاتل‘ ٹویٹ نے مخالفین کو ’آگ‘ ہی لگا دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور جمائمہ خان لندن میں منعقدہ ’خاموش‘ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں کی شادی کی خبریں منظرعام پر آتے ہی جمائمہ خان کو اسلام قبول کرنے پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا گیا جبکہ عمران خان کو ایک ’یہودی‘ لڑکی سے شادی کرنے پر تنقید برداشت کرنا پڑی۔


گئی، پروفیسر نے ایسا جواب دیدیا کہ شرم کے مارے گال ہی لال کر دئیے
شادی ٹوٹنے کے 13 سال بعد بھی وہ وقتاً فوقتاً اپنے بیانات سے یہ ثابت کرتی رہتی ہیں وہ ناصرف ایک عقلمند خاتون ہیں بلکہ اپنے سابق شوہر عمران خان کی بہت عزت کرتی ہیں۔
عمران خان کی سالگرہ پر بہت سے لوگوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات ملے جبکہ ان کے سابق ’سالے‘ بین گولڈ سمتھ سے بھی نہ رہا گیا اور انہوں نے مبارکباد کا پیغام بھی انتہائی منفرد انداز میں دیا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ”پاکستان کے اگلے وزیراعظم کو سالگرہ مبارک ہو۔ انشاءاللہ۔“

اس ٹویٹ پر عمران خان کے مخالفین ابھی پیچ و تاب کھا ہی رہے تھے کہ جمائمہ خان کی ٹویٹ نے جلتی پر تیل کا کام کر دیا اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی صارفین کی تو گویا ’عید‘ ہو گئی۔
جمائمہ نے اپنے بھائی کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ”صہیونی سازش۔“ ان کی اس ٹویٹ کو اتنا پسند کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا ایک طوفان برپا ہو گیا اور صارفین مختلف طریقوں سے اپنے جذبات کا اظہار کرنے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں