کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا تاہم مریم نواز کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق کیپٹن صفدر جیسے ہی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے گے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا،نیب کے تفتیشی مرکز میں کیپٹن صفدر کے لیے خصوصی سیل بھی خالی کر ا لیا گیا ہے۔ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لیے نیب کی ٹیم اسلام آباد ایئر پور ٹ پر پہنچ گئی ہے، نیب کی ٹیم کیپٹن ( ر) صفدر کی آمد کا انتظار کر رہی ہے۔دوسری جانب لیگی رہنما ماروی میمن اور دانیال عزیز بھی ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں
جبکہ لیگی کارکنان بھی بڑ ی تعداد میں ائیر پور ٹ آرہے ہیں ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج رات گرفتار کرنے کے لیے سیکرٹری قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدرکیخلاف احتساب عدالت اسلام آبادمیں ریفرنس دائرہے۔ احتساب عدالت نے ملزم کی گرفتاری کے احکامات پرعملدرآمدکاحکم دیاہے اور اس حوالے سے عدالت نے کیپٹن(ر)صفدرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔