این اے 120کے نتائج کو براہ راست دیکھ رہیں تھیں کہ اہم ترین وزیر مریم نواز کے پیروں میں۔۔۔ تصویر لیک ہوگئی

لاہور:‌شسیاسی رہنماءاپنے پارٹی قائدین کی خوشنودی کے لئے نت نئے طریقے اختیار کرتے ہیں، پارٹی کے سیاہ کو بھی سفید کرنے کے گر سے اکثر سیاست دان بخوبی واقف ہوتے ہیں۔مگر بعض سیاست دان قیادت کا اعتماد اور قربت حاصل کرنے کے لئے اس حد تک گر جاتے ہیں کہ وہ اپنے منصب اور مقام کا خیال بھی نہیں رکھتے۔ ایسا ہی ہوا آج این اے120کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جب ایک اہم وزارت کا منصب سنبھالنے والی رہنماءمریم نواز کے قدموں میں بیٹھی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی رہنماءمسلم لیگ(ن) مریم نواز شریف ماڈل ٹاﺅن میں قائم پارٹی سیکرٹریٹ میں این اے 120کے انتخابی نتائج کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ پارٹی کی دیگر قیادت بھی موجود ہے۔ پارٹی کے اکثر قائدین نشستوں پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ بعض جگہ نہ ہونے کے باعث کمرے میں کھڑے ہیں ۔ لیکن سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں مسلم لیگ(ن) کی اہم رہنماءاور وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب مریم نواز کے قدموں میں بیٹھی ہوئی ہیں ۔ مریم نواز کرسی کے اوپر بیٹھی ہیں جبکہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ان کے پیروں میں خالی قالین پر بیٹھی ہوئی الیکشن مہم کو مانیٹر کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں