پاکستان دنیا میں تیزترین ریٹیل مارکیٹ بننے کی جانب گامزن ہے، نوجوان نسل کے ذرائع آمدن میں اضافے کی وجہ سے قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو 2021ء تک پاکستان میں ریٹیل اسٹورز کی تعداد میں 50فیصد تک اضافہ ہوجائے گا جبکہ دس لاکھ سے زائد نئی دکانیں بھی کھلیں گی۔عالمی ادارے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی میں دو تہائی تعداد نوجوان نسل کی ہے جو کہ تیس برس سے کم اور اپنی آمدنی کے ذرائع بڑھانے پر توجہ دے رہی ہےاور اس وجہ سے ملک میں
خریداری کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور شرح نمو میں استحکام کی وجہ سے غیر ملکی آپریٹرز بھی یہاں کا رخ کررہے ہیں ۔بلومبرگ کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو 2021ء تک پاکستان میں ریٹیل اسٹوروں کی تعداد میں پچاس فیصد اضافہ متوقع ہے، یعنی پانچ سال کے دوران دس لاکھ سے زائد دکانوں کا اضافہ ہوگا۔