دھوم فلم کے مشہور اداکار اودے چوپڑا جان لیوہ مرض میں مبتلا۔

بالی وڈ اداکار اودے چوپڑا ڈھلتی عمر کے باعث موٹاپے کا شکار ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اودے چوپڑا بھارتی فلم نگری کے مشہور فلمساز یش چوپڑا کے بیٹے اور آدتیہ چوپڑا کے بھائی ہیں،اودے نے 2000 میں شاہ رخ خان کی شہرہ آفاق فلم ”محبتیں“ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور ان کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا۔اودے نے اس کے بعد بھی کئی فلمیں کیں لیکن انہیں شہرت نہ مل سکی اور وہ معاون اداکار کے طور پر فلموں میں کام کرنے لگے۔

اداکار نے 2004 میں فلم ”دھوم“اداکاری کے جوہر دکھائے جس سے انہیں شہرت حاصل ہوئی لیکن اس کے باوجود وہ بڑے کردار نہ مل سکے۔اودے فلمی 4 سال سے فلمی دنیا سے دور ہیں اور گزشتہ دنوں اداکارہ نرگس فخری سے معاشقے کے باعث خبروں میں زیر گردش رہا ہے۔

اودے چوپڑا کی فلمی دنیا سے دوری کے بعد شخصیت ہی بدل گئی ہے اور انہیں موٹاپے نے انہیں آگھیرا ہے جب کہ ان کی زیر گردش نئی تصاویر میں پہچاننا آسان نہیں ہے۔نئی تصاویر میںدیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا وزن کافی حد تک بڑھ چکا ہے اور موٹاپے اور ڈھلتی عمر کی وجہ سے ان کی شخصیت میں یکسر تبدیلی آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں