’لوگوں کو چاہیے کہ انڈرویئر پہننا چھوڑدیں کیونکہ۔۔۔‘دنیا کے بہترین ڈاکٹروں نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ آج سے ہی انڈرویر پہننا چھوڑ دیں گے۔

انڈروئیر یعنی زیرجامے کا استعمال بہت عام پایا جاتا ہے، بلکہ یوں کہئیے کہ اسے لباس کا لازمی حصہ تصور کیا جاتا ہے، لیکن برطانوی گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر ڈونیکا مور کہتی ہیں کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ ہم انڈروئیر پہننا چھوڑ دیں۔

سائنسی جریدے ہیلتھ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈونیکا نے اپنی رائے کے حق میں کچھ ایسے دلائل پیش کئے کہ جنہیں نظر انداز کرنا واقعی مشکل ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ”ہمارے جسم کے مخصوص اعضاءکو بھی باقی حصوں کی طرح تازہ ہوا کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا یہ اچھی بات نہیں کہ ہم انہیں ہر وقت زیر جامے سے ڈھانپ کر ہوار سے محروم کئے رکھیں۔ جب ہم مسلسل زیر جامہ پہنے رکھتے ہیں تو جسم کے زیریں حصے میں حرارت اور پسینہ جمع ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

آج کل عموماً ایسے کپڑے سے زیر جامے بنائے جاتے ہیں جس میں سے ہوا کا گزر مشکل ہوتا ہے، ایسی صورت میں خطرہ اور بڑھ جاتا ہے اور خصوصاً جلد پر خارش اور الرجی کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔ جلد پر زیر جامے کی مسلسل رگڑ سے خراشیں پیدا ہوجاتی ہیں جن میں بیکٹیریا جمع ہوجاتے ہیں اور جلدی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔“

ڈاکٹر ڈونیکا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں صرف انڈروئیر سے ہی نجات کی ضرورت نہیں بلکہ ایسے تنگ لباس کے استعمال سے بھی پرہیز کرنا چاہیے جو جسم سے چپکا رہتا ہے۔خصوصاً تنگ پتلون پہننا جلد کے مسائل اور مخصوص اعضاءکے انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔ اس کی بجائے ڈھیلا ڈھالا لباس پہننا چاہئیے جس کے اندر جسم کو بآسانی ہوا لگتی رہی، تا کہ اعضاءپسینے اور حرارت سے محفوظ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں