بلیو وہیل کے جواب میں پاکستانی نو عمر لڑکے نے بھی موبائل ایپ بنا ڈالی، لیکن اس میں کیا کرنا پڑتا ہے؟ جان کر پوری دنیا تعریف پر مجبور ہو گئی

قاتل گیم بلیو وہیل کا اس وقت دنیا بھر میں شہرہ ہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں نوجوان موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ اب اس قاتل گیم کے جواب میں ایک پاکستانی نوجوان نے بھی ایک گیم بنا ڈالی ہے اور اس میں کھلاڑیوں کے لیے ایسی ٹاسکس رکھی ہیں کہ پوری دنیا اس نوجوان کی تعریف پر مجبور ہو گئی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کی رپورٹ کے مطابق 18سالہ وسیم گل نے جو ایپلی کیشن بنائی ہے وہ بالکل بلیو وہیل کی ایپلی کیشن جیسی دکھائی دیتی ہے لیکن اس میں کھلاڑیوں کو ایسے کام کرنے کے لیے کہا جاتا ہے جن سے ان پر زندگی کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے اور کھلاڑی کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کا باعث بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس گیم میں دی گئی ٹاسکس میں ”10پش اپس لگائیں، صبح 6بجے بیدار ہوں، جب بیدار ہوں تو 10منٹ تک بستر سے مت نکلیں اور اپنی ناک کو سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے سے چھوئیں“ وغیرہ شامل ہیں۔

اس میں کچھ مزاحیہ ٹاسکس بھی شامل ہیں مثلاً ”ایک پیاز کاٹیں اور اس دوران کوشش کریں کہ آپ کی آنکھوں سے پانی نہ بہے، ایک چھوٹا کیک کھائیں اور اس کے بعد انگلیوں اور ہونٹوں کو مت چاٹیں، وغیرہ وغیرہ۔ اس گیم میں کچھ ایسی ٹاسکس ہیں جن میں دوسروں کی مدد کرنے کو کہا جاتا ہے مثلاً ”گھر کے کام کاج میں اپنے والدین کا ہاتھ بٹائیں، اردگرد موجود لوگوں کی مدد کریں، آج کچھ خاص کریں، کسی غریب کو کھانا کھلائیں وغیرہ وغیرہ“یہ گیم بھی بلیو وہیل کی طرح 50دن پر مبنی ہے۔ 50ویں روز کھلاڑی کو ’سمارٹ بلیو وہیل‘ کا خطاب مل جاتا ہے اور اسے مثبت زندگی کے لیے کچھ مزید نصحتیں کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

بلیو وہیل کے جواب میں پاکستانی نو عمر لڑکے نے بھی موبائل ایپ بنا ڈالی، لیکن اس میں کیا کرنا پڑتا ہے؟ جان کر پوری دنیا تعریف پر مجبور ہو گئی” ایک تبصرہ

  1. Kisi ka koi tabsara nhi zalim or mazboot hoty Jay gay or zulm bharta Jay ga .Wakt ka hatma ho Chuka ha Wo din Door nhi Jab sab ko aik jaga akatha Kia Jay ga or wo wakt kyamat ka hoga

اپنا تبصرہ بھیجیں