چائنا پاور حب میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع

حب: پاکستان میں بجلی کی پیداوار کے ایک اور منصوبے نے کام شروع کر دیا۔ چائنا پاور پلانٹ حب میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ چائنا پاور حب جنریشن سی پیک کے تحت بنایا گیا ایک ترجیحی منصوبہ ہے جسے 2بلین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ 2بلین ڈالر کے منصوبے میں 2پاور پلانٹ اور ایک کوئلے کی جیٹی شامل ہے۔
دونوں پاور پلانٹس نیشنل گرڈ کو بجلی فراہم کریں گے اور اب نیشنل گرڈ کو ان پاور پلانٹس سے بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔ رواں سال جنوری میں چائنا پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ نے اپنے 1320 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کی660 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کو کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا اور اب بقیہ 660 میگاواٹ کے 2 یونٹس کو کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

چائنا پاورحب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ (ایس پی آئی سی) چائنا کی جانب سے پہلا غیر ملکی تھر مل پاور پراجیکٹ ہے جوکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ 1320میگاواٹ کا کول پاورپراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم کیا جانے والا ترجیحی پراجیکٹ ہے۔ حب میں واقع چائنا پاور حب جنریشن کمپنی چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ ،چائنا اسٹیٹ اونڈاورحب پاور کمپنی کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے جس میں 74فیصد شیئرز سی پی ائی ایچ کے اور 26 فیصد شیئرز حبکو کے ہیں۔
اس سے پہلے چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کی جانب سے چار لاکھ امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی گئی فلوٹنگ جیٹی کی مقامی ماہی گیروں کے حوالے کی گئی تھی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والوں 11منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ مزید 11منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔جن کی کل مالیت.9 18ارب ڈالر ہے۔ ان منصوبوں سے پاکستان میں 70,000ہزار براہِ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں