”ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف “ن لیگ کے جلسوں میں چلنےوالامشہور گانا جس شخص نے گایا اس کےساتھ ن لیگ نے کیا سلوک کیاآپ کو بھی یقین نہ آئےگا مزید جانئیے !!!

تحریک انصاف کے جلسوں میں پارٹی ترانے گائے جانے کے بعد اب یہ روایت تقریبا تمام سیاسی جماعتوں کی جلسوں میں آ گئی ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت کا جلسہ پارٹی ترانوں کے بغیر نا مکمل سمجھا جانے لگا ہے ۔مسلم لیگ ن کے جلسوں میں بھی پارٹی ترانے بجائے جاتے ہیں لیکن ان ترانوں میں سب سے زیادہ مقبولیت ”ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف “نامی ترانے کی ہے جو تقریباً ن لیگ کے ہر جلسے میں بجا یا جاتا ہے ۔کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ترانے کو گانے والا گلو کار کون ہے اور پارٹی نے اس کے ساتھ کیا رویہ برتا ؟۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی نے بتا یا کہ ن لیگ کے لیے ”ہمارے سب کی دلوں کی دھڑکن نواز شریف“ترانہ گانے والے گلو کار کا نام زاہد شاہ ہے جو کہ مسلم لیگ کا پرجوش کارکن ہے لیکن پارٹی نے اسے ہمیشہ نظر انداز کیا ۔انہوں نے بتا یا کہ زاہد شاہ نے مقامی سطح پر مسلم لیگ ن سے متعلق بہت سے کاموں میں اپنے جیب سے پیسے خرچ کیے لیکن پارٹی نے گزشتہ چار پانچ سالوں سے کبھی اسے پوچھا تک نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ زاہد شاہ بھی نر کا بچہ ہے جس نے نظر انداز ہونے کے باوجود اپنے پیسوں سے کئی پارٹی کے کئی ترانے بنا لیے ۔سلیم صافی نے بتا یا کہ گزشتہ دنوں اسے پتہ چلا کہ نواز شریف لاہور پہنچے ہیں اور جلسہ کریں گے لیکن وہاں بھی اسے سٹیج پر جانے کی اجازت نہ دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں