شدید گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

لاہور ( ویب ڈیسک ) رمضان المبارک میں شدید گرمی کے ستائے عوام کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی ۔ بارش کے سلسلے کا آغاز ہوگیا۔ گزشتہ روز خیبرپختوںخواہ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ان دنوں شدید گرم موسم کا راج ہے۔

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی اس قدر شدید ہے کہ درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا۔ جبکہ ان دنوں رمضان المبارک کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ایسے میں شدید گرمی کی ستائی عوام کی جانب سے مسلسل بارش کی دعائیں کی جا رہی تھیں۔ اب میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں ں آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز خیبرپختوںخواہ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش ہونے سے گرمی کی ستائی عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی تھی کہ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں(آج )جمعہ کو موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہے گا۔اس دوران مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ، قلات، سرگودہا، راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی

پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہا۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، شہید بینظیرآباد، بہاولنگر 45، ڈی جی خان، اوکاڑہ، دادو، سکرنڈ، موہنجوداڑو، خانپور، سبی، چھور، سکھر اور پڈعیدن میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں