ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرکے ایمرجنسی میں کام شروع کردیا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسانیت کی نئی تاریخ رقم ۔۔ داتا دربار دھماکے کے فوراً بعد ڈاکٹرز کا ایسا اعلان کہ پاکستانیوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے ۔۔۔لاہور میں داتا دربار کے باہر خودکش حملے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرکے ایمرجنسی میں کام شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں داتادربار کے باہرخودکش دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں

سمیت 8 افراد شہید اور25زخمی ہو گئے ،جن میں 7کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،خودکش حملے کے بعدمیوہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ،خودکش حملے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی اورایمرجنسی میں کام شروع کردیاہے، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں کام نہیں چھوڑا تھاان کاکہنا ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کو مکمل طبی امداد دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی جارہی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں