لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 50افراد بارے انتہائی افسوسناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اہم شہر میں لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 50افراد بارے انتہائی افسوسناک خبر ، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ۔۔۔ لیہ میں مضر صحت لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 50 افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 14 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ لیہ کے علاقہ کروڑ لعل عیسن

کی نواحی بستی بچی والا میں مضر صحت لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے پچاس افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 14 افراد کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا۔ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، افسوسناک واقعے کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر، سی ای او ہیلتھ اور ایم این اے عبدالمجید نیازی ہسپتال پہنچے اور مریضوں کی عیادت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں