اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان کو آسیان ممالک کی طرح چین میں مارکیٹ رسائی فراہم کی گئی ہے ۔ اپنی مصنوعات چین لیکر جانا بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان ہوم ٹیکسٹائل میں دنیا کا لیڈر ہے۔ دنیا کی مارکیٹ میں برآمداتبڑھانے کیلئے کمپنیوں کے سیلز سٹاف کو کم از کم 280 دن باہر رہنا چاہیے۔ نیشنل
ٹیرف کمیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ چین سے الیکٹرانک ڈیٹا ایکسچینج پر اصل وقت میں معلومات کا تبادلہ ہو گا۔ اس سے انڈر انوا سنگ کا خاتمہ ہو جائے گا،کام نہ کرنے والے کمرشل کونسلر کو واپس بلایا جائیگا۔ انڈونیشیا میں پاکستانی کمرشل کونسلر نے بہت اچھا کام کرتے ہوئے پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دلوائی ہے۔ مجھے ہٹائے جانے کی اطلاع نہیں۔ ہٹا بھی دیا جائے تو کوئی پرواہ نہیں۔ اپنے کام میں مگن ہوں اور اچھا کام کر رہا ہوں۔ پیر کومشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو آسیان ممالک کی طرح چین میں مارکیٹ رسائی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 313 پاکستانی مصنوعات کو مکمل ڈیوٹی فری رسائی فراہم کی گئی ہے جن میں ٹیکسٹائل چمڑے ٹریکٹرز واشنگ مشین ریفریجریڑر جیولری فٹ وئیر پلاسٹک مصنوعات شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مقامی صنعت کے تحفظ کیلئے اقدامات رکھے گئے ہیں۔ معاہدہ میں نظر ثانی کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیں مراحلہ وار 15 سال میں ڈیوٹی فری رسائی دیں گے ۔اپنی مصنوعات چین لے کر جانا بڑا چیلنج ہے،چین سے سرمایہ کار پاکستان
لے کر آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات کو چین اور ایشیا میں بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہوم ٹیکسٹائل میں دنیا کا لیڈر ہے۔دنیا کی مارکیٹ میں برآمدات بڑھانے کیلئے کمپنیوں کے سیلز سٹاف کو کم از کم 280دنباہر رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زراعت لوہے چمڑے گارمنٹس لوہے کی صنعت کو تحفظ دیا گیا ہے،اس دفعہ معاہدے میں کسی انڈسٹری کو نقصان پہنچا تو پاکستان تحفظ کیلئے فوری سیف گارڈ اقدامات کر سکے گا۔ اس اقدام سے مقامی صنعت کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین سے الیکٹرانک ڈیٹا ایکسچینج پر اصل وقت میں معلومات کا تبادلہ ہو گا۔ اس سے انڈر انوء سنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو کہا ہے کہ ازاد تجارت معاہدے کو اچھی طرح پڑھ لیں۔ان کی طرف سے فیڈ بیک کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد تجارت معاہدے کی توثیق یکم جولائی تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے پر سابق وزیر تجارت خرم دستگیر اور سکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے بہت اچھا کام کیا۔ انہوں نے
کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے کے بعد اصل کام شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام نہ کرنے والے کمرشل کونسلر کو واپس بلایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں پاکستانی کمرشل کونسلر نے بہت اچھا کام کیا اور پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دلوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہٹائے جانے کی اطلاع نہیں۔ ہٹا بھی دیا جائے تو کوئی پرواہ نہیں۔ میں اپنے کام میں مگن ہوں اور اچھا کام کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میرے اچھے کام کی مثال چین کے ساتھ آزاد تجارت معاہدہ ہے۔