ضمانت کی مدت ختم ہونے پر جیل منتقلی سابق وزیراعظم نے کارکنوں پر پابندی لگا دی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شر یف طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر کل ( منگل) کوٹ لکھپت جیل منتقل ہو جائیں گے ، اظہار یکجہتی کیلئے جیل تک مختلف مقامات پر اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کی 7مئی

کی رات جیل منتقلی کیلئے حکمت عملی پر غور کیا ہے تاہم آج ( پیر) کے روز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قائد محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مختلف مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گئے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف کی زیرصدارت آج پیر کے روز اجلاس ہوگا جس میں حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے جیل واپسی کے موقع پر کارکنوں کو آنے سے منع کیا ہے تاہم اس کے باوجود کارکن بضد ہیں کہ وہ اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر صورت ان کے ساتھ جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق جیل کی حدود میں داخل ہونے سے قبل نواز شریف کا کارکنوں سے خطاب بھی متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق جیل جانے سے قبل پارٹی رہنمائوں کی نواز شریف سے ملاقاتیں بھی ہوں گی جس میں موجودہ صورتحال اور

آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں