لندن میں شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی اطلاعات لیگی رہنماء کی بیرون ملک جانے کی وجہ کیا نکلی؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اشرف بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین لندن روانہ ہو چکے ہیں اور وہ بھی ایسے موقع پر جب شہباز شریف پہلے سے وہاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میں سمجھتا ہوں کہ میاں شہباز شریف کو جو ملک سے باہر جانے دیا گیا ہے وہ ایک ڈیل کا

حصہ تھا اور ڈیل کا حصہ ہے۔انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین سے جو استعفیٰ دیا ہے وہ بھی ان کی ڈیل کا ہی ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے واویلا کرتے ہیں کہ شہباز شریف بہت بیمار ہیں۔ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ وہ کس طرح ادھر اُدھر جا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر سب نے دیکھ لیا ہو گا کہ وہ کتنے بیمار ہیں اور کس طرح چل پھر رہے ہیں۔میاں شہباز شریف کو کم از کم دیکھ کر ایسا نہیں لگتا ہے کہ وہ بیمار ہیں۔ وہ کسی بس اسٹاپ پر بیٹھ کر واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں اور کہیں فیس بُک استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعی وہ بیمار ہیں تو اللہ ان کو شفا دے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف شاید ابھی اس ڈیل کا حصہ نہ ہوں۔ لیکن میاں شہباز شریف بالکل ڈیل کا حصہ ہیں اسی لیے وہ باہر چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف میاں نواز شریف کو مکمل طور پر سیاست سے آؤٹ کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ قیادت کی بنتی ہے اور میاں نواز شریف سے نہیں بنتی۔ اگر میاں نواز شریف کی بھی بنتی ہوتی تو آج وہ بھی جیل سے باہر ہوتے جیسے میاں

شہباز شریف نکل آئے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ کچھ لوگ نواز شریف کو آؤٹ کر کے شہباز شریف کو ان کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں