لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف مختلف اوقات میں تنقید کا سامنا کرتی چلی آرہی ہے، اس کی بڑی وجہ اپوزیشن ہے جو ایسی چیزوں کو ہوا دیتی ہے ، اس کا آغاز اس وقت ہوا جب عمران خان اور دیگر سرکردہ رہنماؤں نے سیکیورٹی پروٹوکول نہ لینے کا اعلان کیا اور انہی دنوں میں صدر مملکت عارف علوی کی ایئرپورٹ پر پروٹوکول
کے بغیر کھڑے تصویر بھی وائرل ہوگئی ، اسی طرح کی کئی دیگر تصاویر بھی یہ ثابت کرنے کیلئے شیئرکی گئیں کہ عوام کو دکھایاجاسکے ، تحریک انصاف اپنا وعدہ پورا کرنے کیلئے کیا کچھ کررہی ہے لیکن عمومی طورپر ایسی وائرل تصاویر پر تحریک انصاف کو ہی جوابی تنقید سہنا پڑی۔نیوزویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے روزمرہ کی چیزوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور اس وجہ سے تبدیلی کی دعویدار پارٹی پی ٹی آئی کے حصے میں تنقید بھی آئی ، جب بات سادگی کی آتی ہے تو پاکستانی ایک بات کبھی نہیں بھولیں گے اور بسا اوقات تو بہت آگے تک نکل جاتے ہیں۔ ان دنوں عمران خان کی بیف کھاتے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور اس کی وجہ بظاہر یہ ہے کہ جب آپ عوام کو سادہ زندگی گزارنے کی ترغیب دیتے ہیں تو پھر بیف کھانے کی اجازت نہیں۔ ویڈیو میں عمران خان اپنے چند دوستوں کے ہمراہ صحت مندانہ خوراک اور ورزش کے بارے میں بات کررہے ہیں جبکہ اس دوران بیف بھی کھارہے ہیں۔یہ ویڈیو دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے دل کی بھڑاس نکالناشروع کردی اور فوزیہ یزدانی نے لکھا کہ
”سادہ ، سادگی ، ملنگی“عثمان خواجہ نے لکھا کہ ”آٹا، دال، چینی، پتی، روٹی/کھاد، سبزی، پھل/گوشت، مرغی، انڈے/دوائیاں، علاج، تعلیم/بجلی، گیس، پانی، پٹرول/ٹیلی فون مہنگا ہونے کے علاوہ شادی/فوتگی پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے، گھر/روزگار اور کاروبار غریبوں سے چھین کر مدینہ کی ریاست کا منافق حکمران عیاشیاں کر رہاہے چائے/بسکٹ کے ساتھ.“ظفر ملک نے لکھا کہ ”بنی گالہ میں ریاست مدینہ کے امیر ذاتی دوستوں کے ساتھ سادہ خوراک تناول فرماتے ہوئے۔۔۔۔ “اس سے آپ ایک اندازہ تو لگاسکتے ہیں کہ لوگ کیسے چھوٹی چھوٹی چیزوں کاپہاڑ بنادیتے ہیں، عمران خان اپنے دوستوں کیساتھ پسند کا کھانا تناول کررہے ہیں ۔ویڈیو دیکھئے