کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکا میں دھماکوں سے متعلق چشم کشا انکشافات سامنے آگئے ،دھماکوں میں ملوث دہشتگرد تنظیم جماعت التوحید کے تانے بانے نہ صرف بھارت سے جاملے بلکی ماسٹر مائنڈزہران ہاشمی کے بھارت میں ٹریننگ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارت کے مقامی اخبار ”دی ہندو“کے مطابق سری لنکن ملٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں بم
دھماکوں کے ماسٹر مائندزہران ہاشمی کے بھارت میں ٹریننگ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔زہران ہاشمی نے کافی عرصہ جنوبی بھارت میں گزارا،سری لنکن ملٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنے والے اداروں نے دھماکوں میں ملوث دہشتگرد تنظیم جماعت التوحیدکے سربراہ زہران ہاشمی کو شناخت کر لیا ہے،جس نے ایسٹر کے موقع پر یکے بعد دیگرے9 دھماکے کرائے اور دو روز بعد آئی ایس نے ان دھماکوں ںکی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آٹھ حملہ آوروں کی تصاویر جاری کیں،ان لوگوں کے درمیان کھڑا شخص زہران ہاشمی ہے جبکہ دیگر جہادیوں نے اپنے چہرے ماسک سے چھپا رکھے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے خاتون سمیت 9 حملہ آورو ںکی شناخت کرلی ،ہمارا خیال ہے کہ کچھ انتہاپسند نوجوانوں کو انڈیا میں تامل ناڈو کی جانب سے دہشتگردوں حملوں کی تربیت دی گئی ہے ۔بھارتی اخبار کے مطابق حکام کے اعتراف کیا ہے کہ زہران فیس کے ذریعے بھارتی نوجوانوں سے رابطے میں تھا ،زہران کے فیس بک بیچ کے 100 سے زائد فالوروسے پوچھ گچھ جاری ہےواضح رہے کہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں خودکش حملوں سمیت 9 دھماکے ہوئے
تھے جس میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں 45 بچے اور40 غیر ملکی بھی شامل تھے اور کچھ انڈین میڈیا کی جانب سے الزام عائد کیا جارہاتھا کہ سری لنکا میں دہشتگردی واقعات میں پاکستان شامل ہے جس پر سری لنکن قیادت نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا بہترین دوست ہے اور مشکل وقت میں پاکستان سے بھی مدد لے سکتے ہیں،تاہم پاکستان پر دھماکوں کا الزام دھرنے کے بعد بھارتی حکام مکمل طور پر خاموش ہو گئے۔