’’ غریب عوام کی سن لی گئی ‘‘

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ایران نے پاکستان کو بنا پیسوں کے تیل، گیس اور بجلی فراہم کرنے کی پیش کش کردی، ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بڑھانے، تیل، گیس اور بجلی فراہم کرنے کے خواہش مند ہیں، چاہتے ہیں پیسوں میں تجارت کی بجائے اشیاء کی لین دین کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے پاکستان کو تیل، گیس اور بجلی فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ایران صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت پاکستان کی تیل اور گیس کی ضرورت پوری کرنے کیلئے تیار ہے اور اس ضمن میں پاکستانی سرحد کے ساتھ پائپ لائن کی تعمیر کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ایران پاکستان کیلئے بجلی کی برآمدات 10 گنا تک بڑھانے کیلئے تیار ہے۔ کوشش ہے کہ دونوں ممالک کی ضروریات کے پیش نظر اشیاء اور دیگر چیزوں کا تبادلہ کیا جاسکے۔ دونوں ممالک کی تجارت بنا پیشے کے کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ایرانی صدر نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے گوادر اور چا بہار بندرگاہ کے درمیان لنک قائم کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں