مو سم گرما کی چھٹیا ں کب اور کتنی ہو نگی ، شیڈ ول جا ری کر دیا گیا

اسلام آباد:وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق تین جون سے گیارہ اگست تک تعطیلات ہونگی۔دوسری طرف وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز کے تحت تعلیمی اداروں کو ملنے والی بسوں کا عملہ وفاقی نظامت تعلیمات کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہاہے۔کنٹریکٹ پر تعینات ڈرائیور اور کنڈیکٹر 11 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ملازمین نے وفاقی نظامت تعلیمات کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔ مرکزی دروازے کو تالے لگا کر بند کر دیا گیاہے۔ حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جارہی ہے۔ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے گھروں میں فاقے ہیں، تنخواہیں جاری کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں