لا ہور ہا ئیکور ٹ نے حمزہ شہباز کو بڑا سر پرائز دیدیا

لاہور: ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی 3 مختلف الزامات میں عبوری ضمانت میں 8 مئی تک مزید توسیع کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز کے وکیل سلمان بٹ نے منی لانڈرنگ کے الزامات میں ضمانت پر دلائل شروع کئے اور یہ اعتراض اٹھایا کہ ابھی تک متعلقہ دستاویزات فراہم نہیں کیے گئے۔ عدالتی استفسار پر حمزہ شہباز کے وکیل نے بتایا کہ انہیں اپنے موکل کی گرفتاری کی وجوہات، انکوائری شروع کرنے کے احکامات اور فیڈرل مانیٹرنگ یونٹ کے دستاویزات نہیں ملے۔نیب کے وکیل جہانزیب بھروانہ نے نشاندہی کی کہ فیڈرل مارنیٹرنگ یونٹ کی دستاویزات خفیہ ہیں اس لیے حمزہ شہباز کو فرسہم نہیں کی جا سکتیں۔ ہائی کورٹ نے نیب کو تحقیقات اور وارنٹ گرفتاری سے متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 8 مئی تک مزید توسیع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں