اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈ پر عائد تمام ٹیکسز بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سریم کورٹ نے موبائل ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ کچھ دیر قبل محفوظ کیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈ پر تمام ٹیکسز بحال کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج موبائل فون کارڈز پر عائد ٹیکس سے متعلق سپریم کورٹ
رجسٹری میں سماعت ہوئی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ موبائل ٹیکس کا نوٹس 5 ججز کے حکم پر لیا گیا۔ٹی وی لائنسس کا ٹیکس بھی ہر شہری سے لیا جاتا ہے۔ہر ٹی وی دیکھنے والے پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا لیکن پھر بھی وہ ٹیکس دیتا ہے۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ جو شخص سیب خریدتا ہے وہ بھی ٹیکس دیتا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آگر ہم آپ کی دلیل سے متفق نہیں ہوتے تو کیا چیپٹر 12 ختم ہو اجائے گا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر چیپٹر 12 ختم ہو جاتا ہے تو ٹیکس کی مد میں حکومتی آمدن 40فیصد کم ہو جائے گی جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ موبائل فون کمپنیاں اور صارفین سونے کا انڈا دینے والی مرغیاں ہیں۔ ٹیکس دینے کی صلاحیت نہ رکھنے والوں سے ٹیکس لینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسفستار کیا کہ سپریم کورٹ کیا ہے؟۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جب موبائل فون نہیں تھے تب آپکی آمدن کیسے ہوتی تھی؟۔اب لوگوں نے بات کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا ہے تو آپ ان سے پیسے لیں
گے؟۔اور اب سریم کورٹ نے موبائل فون کارڈ پر تمام ٹیکسز کو بحال کر دیا جس کے بعد اب موبائل صارفین کو 100روپے کے بیلنس پر 100روپے نہیں ملے گا۔عدالت نے 12 جون کو جاری حکم امتناع واپس لے لیا۔ سپریم کورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ عدالت ٹیکس معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی،پذرائع کے مطابق موبائل فون کارڈ پر 25 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔واضح رہے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تھی۔سپریم کورٹ نے موبائل کارڈز پر سروس چارجز ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کو معطل کر دیا تھا۔عدالت نے موبائل فون پر ٹیکس ختم کیا تھا اور صارفین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوب سراہا تھا تاہم اب عدالت نے وہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے موبائل کارڈز پر ٹیکس بحال کر دیا ہے۔