تہران (ویب ڈیسک)اوماڑہ میں دہشتگردی کے واقعہ کی ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اوران کے معاون مسلم ریاستوں کے تعلقات سے خوفزدہ ہیں،ایران پاکستان کی حکومت اورعوام کےساتھ کھڑاہے۔واضح رہے کہ اورماڑہ میںدہشتگردی کے واقعہ پر پاکستان نے ایران سے احتجاج کیا اور دفتر خارجہ کی جانب سے
احتجاجی مراسلہ ایرانی سفارتخانے بھجوا دیا گیا جس میں پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پرایران سے احتجاج کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کیلئے ایران سے کئی بارمطالبہ کیا۔اس پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان میں دہشتگردحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران سے پہلے کیاگیا،جوادظریف کا کہناتھا کہ دہشتگرد اوران کے معاون مسلم ریاستوں کے تعلقات سے خوفزدہ ہیں،ایران پاکستان کی حکومت اورعوام کےساتھ کھڑاہے۔