اسد عمر کی جگہ آنے والے عبدالحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف بارے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد: نومنتخب مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانا ہوگا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے دفتر پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور آئی ایم ایف حکام سے

آج شام بات چیت پر اعتماد میں لیا۔اس موقع پر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانا چاہتا ہے اور اس کام کو تیز کیا جائے گا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے مشن جلد پاکستان بھجنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ سے آج شام بات ہوگی، امید ہے کہ مشن جلد پاکستان آئے گا۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ نئے بجٹ کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہیں اور درمیانی مدت کی حکمت عملی کیلئے بنیادی ہدایات دے دیں، آمدنی اور اخراجات کے اہداف کو حتمی شکل بھی دیدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں