لاہور(ویب ڈسیک ) وفاق کے بعد تبدیلی کی لہر نے پنجاب کا رخ کر لیا ۔ وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تبدیل کرنے پر غور 6 صوبائی وزراء کے محکمے بھی تبدیل کرنے کا امکان ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کا فیاض الحسن چوہان کو کابینہ میں واپس شامل کرنے پر غور ، عمران خان نے مختلف اداروں سے بھی پنجاب حکومت کی کاکردگی
کی رپورٹ طلب کر لی ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جانے والی ہیں واضح رہے کہ اس سے پہلے عمران خان گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بھی کینیڈا سے واپس بلا چکے ہیں ، کل رات کو وفاقی کابینہ کے 9 وزراء کو تبدیل کر دیا تھا جن میں اسد عمر بھی شامل تھے ، دوسری طرف پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے اسے لایا گیا ہے جب کہ اسد عمر کی ناکامیاں نظر آرہی تھیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہا کہ پہلے ہی کہا معاشی حالات خراب ہیں، مل کر حل کرنا ہوگا، تمام ملکی معاملات میں حکومت کےساتھ کام کرنےکی بات کی تھی، اسد عمر کی ناکامیاں نظر آرہی تھیں اور یہ تبدیلی ہونا تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خودکشی کے بیان سے حکومت دیر سے آئی ایم ایف کے پاس گئی، معیشت کی کمزوری حکومت کی ناکامی ہے اور معیشت کی ناکامی عوام کا نقصان ہوتا ہے، ہم نے اپنے دور میں مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دیا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے اسے لایا گیا ہے، اس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سابق
ارکان ملیں گے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ آپس کی لڑائی ملک کے اندر لڑی جائے، باہر لڑنے سے رسوائی ہوتی ہے، عمران خان آج پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کریں، تمام مسائل حل ہوجائیں گے، مولانا فضل الرحمان ٹھیک کہتے ہیں عمران خان ناکامی کا اعتراف کریں، جو حکومتیں معیشت کی وجہ سے ختم ہوتی ہیں وہاں انارکی کا خطرہ ہوتاہے، اگر تبدیلی ہو بھی تو ان ہاوس ہونی چاہیے۔