پانی ہمارے جسم کیلئے ایک اہم چیز ہے۔ جب ہم مناسب مقدار میں پانی نہیں پیتے تو ہمارے جسم سے پانی خشک ہوجاتا ہے جس کے سبب ہم کمزوری اور بھوک محسوس کرتے ہیں اور حیران کن طور پر ایسا ہونا ہمارے جسم کو مزید پھُولا ہوا دِکھا سکتا ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ جب ہمارے جسم سے پانی خشک ہورہا ہوتا ہے تب ہمارا جسم پانی کے ہر قطرے پر گرفت
مضبوط کرنے کی کوشش کرتا ہے، جس سے ایسا لگ سکتا ہے کہ آپ کے وزن میں اضافہ ہوگیا ہے۔وزن میں کمی کیلئے پانی کا استعمال ایک بہترین نسخہ ہے لیکن پیاس بُجھانے کیلئے اس بات کا خیال بہت ضروری ہے کہ آیا یہ پانی پینے کا صحیح وقت ہے کہ نہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ سونےسے پہلے بہت پانی پیتے ہیں تو یہ دورانِ شب آپ کی نیند میں متعدد بارمداخلت کا سبب بن سکتا ہے۔وزن گھٹانے کیلئے پانی کی طرح نیند بھی ایک نہایت اہم چیز ہے۔ 6سے 8گھنٹوں کی نیند ہماری زندگیوں میں واقعی تبدیلی لاتی ہے۔سلیپ ریسرچ سوسائٹی کے مطابق وہ لوگ جو کم نیند(5سے6گھنٹے) اوروہ لوگ جو زیادہ نیند(9سے10گھنٹے)لیتے ہیں ان کے وزن بڑھنے اور موٹاپا بڑھنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔