اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وفاق کے بعد پنجاب حکومت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خاننے گورنر پنجاب چودھری سرور کو کینیڈا سے واپس بلالیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بھی تبدیلی کی ہوا چلے گی؟ وزیراعظم عمران خان نےگورنر پنجاب چودھری سرور فوری طور پرکینیڈا سے واپس بلالیا،وہ آج لاہور کی بجائے اسلام آباد لینڈ
کریں گے، وزیراعظم اور گورنر کی ملاقاتمیں پنجاب حکومت کے اہم فیصلوں پر مشاورت ہوگی, علاوہ ازیں پنجاب میں تبدیلیوں سے متعلق بات چیت کا امکان ہے۔ذرائع ابلاغ کا کہناتھاکہ گورنر پنجاب چودھری سرورنے آج کینیڈا سے لاہور پہنچنا تھا مگر وزیراعظم کی ہدایت پر ان کا طیارہ ڈائریکٹ اسلام آباد لینڈ کرے گا،چودھری سرور کی آمد کے فوری بعد وزیراعظم سے ملاقات ہوگی ملاقاتمیں پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ گھوم پھر کر مشرف دور کے چہروں کو لایا جارہا ہے، فواد چوہدری کی زہر اگلتی زبان اب کس طرف انگارے برسائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ میں تبدیلی پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہاعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان ملنا حیرت کا باعث ہے، محترمہ بینظیر بھٹو نے اعجاز شاہ کو اپنی زندگی کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اعجاز شاہ کے حالیہ بیانات ملکی سلامتی کے لیے تشویش کا باعث ہیں، کپتان صاحب ملکی سلامتی کی فکر کریں، یہ وکٹیں پہلے ہی
آوٹ تھیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس سیاسی شعور کا فقدان ہے، معاشی سوجھ بوجھ کیلئے پختہ سیاسی وژن کی ضرورت ہوتی ہے جو اتفاق سے تحریک انصاف کے پاس نہیں ہے۔مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ پارٹیاں بدلنے والے عمران خان کی آنکھ کا تارا ہیں، معیشت سنبھالنا تحریک انصاف کے بس کی بات نہیں، وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، یہ مکمل طور پر سیاسی شعور سے ناواقف ہیں۔