کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) بلوچستان میں آج سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو آئندہ دو روز تک جاری رہیگا ،گزشتہ 24گھنٹوں میں کوئٹہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ،محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے جو دو سے تین روز تک جاری رہ سکتا ہے ،اس دوران شیرانی ،
ژوب ، موسیٰ خیل ، قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان ، پشین ، کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ ، مستونگ ، چاغی ، سبی، زیارت ،ہرنائی خضدار ،نصیر آباد ،خاران ، تربت ،آواران سمیت دیگر علاقوں میں آندھی کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کابھی امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران سمنگلی میں 45ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ،اسی طرح کوئٹہ شہر میں 19،بارکھان میں 25،زیارت میں 25،قلات میں 9،خضدار میں8،ژوب میں 4،بروری کوئٹہ میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ،بارشوں سے کچھی کے علاقے میں ایک شخص بہہ کر جاں بحق بھی ہوا