افغان طالبان نے امریکہ کا سب سے جدید 9ارب روپے مالیت کا جنگی طیارہ مار گرایا

کابل(ویب ڈیسک) افغان طالبان نے امریکہ کا اربوں ڈالر کا جدید ترین ہیوی بمبار طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بدھ کے روز صبح کے وقت جنوبی افغانستان میں شورب ہوائی اڈے سے اڑنے والے طیاروں کو نشانہ بنایا جس کے بعد طیارہ زمین پر آ گرا۔ طالبان کے اس دعوے کے حوالے سے امریکی یا افغان حکومت نے ابھی تج

کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔امریکہ 2001میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد سے افغانستان میں طالبان کے خلاف برسرِپیکار ہے اور لیکن ابھی تک امریکہ افغانستان سے طالبان کو ختم نہیں کر سکا۔ رواں سال فروری میں روسی عہدیدار نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ کی طالبان کے خلاف جنگ کے باوجود ابھی تک افغانستان کے 50فیصد حصے پر طالبان کا قبضہ ہے۔امریکہ نے بہت عرصہ پہلے افغان طالبان کو دہشت گرد قرار دے دیا تھا اور تب امریکہ طالبان کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جس میں امریکہ ابھی تک اربوں ڈالرز اور سینکڑوں سپاہی گنوا چکا ہے اور اب طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ کا اربوں ڈالر کا جدید ترین ہیوی بمبار طیارہ تباہ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ بی52دنیا کا جدید ترین بمبار طیارہ ہے جو امریکہ نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر کے بنایا ہے تاہم اب طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اس تیارے کو نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں