اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی روپیہ طاقتور ہو گیا ، ڈالر کی قیمت میں کمی ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ۔۔۔ انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد 141 روپے 25 پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔سٹاک مارکیٹ میں 192 پوائنٹس کمی ہو گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روزمارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں گراوٹ دیکھنے میں آئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 5
پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد 141 روپے 25 پیسے پر لین دین ہوتا رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں 192 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 331 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے زیادہ خریداری کے سبب مصنوعی اضافہ بھی ہوا، وزیرخزانہ اسد عمر کے سٹاک مارکیٹ میں خطاب سے ایک جانب ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی ہوئی تو دوسری جانب ڈالر اڑھائی روپے تک سستا ہو کر 143 روپے 50 پیسے پر آ گیااور آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر مزید کم ہو کر 141 روپے 25 پیسے تک گر گیا ہے۔