دانتوں کی سڑن ہم میں سے بہت سوں کا مسئلہ ہے۔ ایک بار دانت میں سڑن شروع ہو جائے تو اسے بچانا مشکل ہوتا ہے۔ وہ بتدریج کھوکھلا ہوتا جاتا ہے اوردندان ساز سے اسے بھروانے کے باوجود ایک دن اس سے ہاتھ دھونا پڑ جاتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے دانتوں کی اس سڑن کا ایسا انتہائی آسان اور سستا علاج دریافت کر لیا ہے جو ہماری دسترس میں تھا لیکن کوئی اس کے متعلق جانتا نہیں تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ عام پائی جانے والی گولی ’اسپرین‘ دانتوں کو نہ صرف سڑنے سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ کھوکھلے ہو چکے دانتوں کو بھی دوبارہ صحت مند کرنے کی حیران کن صلاحیت رکھتی ہے۔یہ تحقیق بیلفاسٹ کی کوئنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ایل کریم کا کہنا تھا کہ ”اسپرین ان منرلز کی تعمیر نو کا کام کرتی ہے جو دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ یہ دانتوں کی جڑوں کو بھی کھوکھلے ہو چکے دانت کے سٹرکچر کو قدرتی طورپر دوبارہ بھرنے یا تعمیر کرنے کی طاقت بھی دیتی ہے۔دنیا میں کروڑوں لوگوں کے دانت کھوکھلے ہوتے ہیں اور وہ انہیں دندان سازوں سے بھروانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری اس تحقیق کے بعد لوگوں کو دانت بھروانے کے لیے دندان سازوں کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔“ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں یہ بھی بتایا ہے کہ انگوروں میں بھی ایک ایسا قدرتی عنصر پایا جاتا ہے جو دانتوں کو مضبوط بناتاہے اور انہیں سڑنے اور کھوکھلا ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی