وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا

اسلام آبا (نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ عمران خان نے اراکین الیکشن کمیشن کے تقرر کیلئے مشاورت سے متعلق شہباز شریف کے الزامات مسترد کر دیئے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیا کہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے

مشاورت کیلئے خط لکھا گیا، میرے سیکرٹری کی طرف سے لکھا گیا خط بھی آئین کی روح کے منافی نہیں تھا، سیکرٹری نے میری ہدایت پر ہی آپ کو خط لکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں