اب ہمیں پاکستان کو اس کے حال پر چھوڑ دینا چاہیے۔۔۔ جنگی محاذ میں ناکامی کے بعدنریندرمودی کے رویے میں تبدیلی آگئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے خود کو چوکس چوکیدار قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ان کے ہوتے ہوئے عوام کے پیسوں پر کوئی پنچہ نہیں ڈال سکتا،بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روزسوسے زائد مقامات پر ’’میں بھی چوکیدارہوں ‘‘مہم کا آغاز کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ بدعنوانی کے خلاف ان کی حکومت نے سخت اقدام اٹھایاہے اورجس

نے بھی غلط کام کیا ہے وہ بچ نہیںسکتا ہے،ان کی حکومت نے کرپشن پر شکنجہ کسا ہے،اوران کے چوکیدارہوتے ہوئے ملک کو کوئی نہیں لوٹ سکتا،انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام اس چوکیدار کو پسند کرتے ہیں،اس چوکیدارپر عوام کو اعتماد ہے،انہوں نے کہاکہ عوام کو راجہ اورمہاراجوں کی ضرورت نہیں ہوتی انہیں ایک چوکس چوکیدارچاہیے .ہم زیادہ وقت پاکستان سے بات چیت پر صرف کرتے ہیں،اسے اس کے حالات پر چھوڑدیناچاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں