لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پریشان ہیں۔کیونکہ مریم نواز کی خفیہ ملاقاتوں کے بڑے چرچے ہیں کیونکہ مریم نواز ویسے تو بہت اچھی اداکارہ ہیں جو آسکر ایوارڈ اے آر رحمان کو ملا تھا وہ دراصل مریم نواز کو دینے چاہئیے کیونکہ مریم نواز کو آسکر ایوارڈ دینے سے بڑا کوئی ایوارڈ ہے نہیں۔مریم نواز نے
کمال کی ڈائیرایکشن اور ایکٹنگ کی ہے۔تاہم ان کی خفیہ ملاقاتوں کے چرچے ہیں جس سے وزیراعظم عمران خان بھی پریشان ہیں۔خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی رہائی سے قبل ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز بھی اپنے والد کی صحت کو دیکھتے ہوئے ڈیل کے لیے سرگرم ہو گئی ہیں۔سینئیر تجزیہ کار عمران یعقوب نے نواز شریف کی بیماری اور علاج کے لیے ان کے انکار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں دو چیزیں ہیں، میں پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ نواز شریف اپنی کیس ہسٹری کی بنیاد پر واپس چلے جائیں گے اوران کا علاج باہر ہو گا۔ہم دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں عزت اور صحت دے۔ اس وقت ایشو یہ بنا ہوا ہے کہ نواز شریفنے میں نہ مانوں کی ضد لگا رکھی ہے۔ اس مرتبہ نواز شریف کی ڈیل حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ کچھ قوتوں کے ساتھ ہو رہی ہے۔ جن قوتوں اور شریف خاندان کے ساتھ ڈیل ہو رہی تھی اُن سے شہباز شریف نے ملاقاتیں کیں۔ اُس کے بعد اب مریم نواز نے بھی ان شخصیات اورقوتوں سے ملاقاتیں کیں۔دو ملاقاتیں اسلام آباد میں ہوئیں جبکہ باقی ملاقاتیں لاہور میں ہوئیں۔ ہوا یہ ہے کہ حکومت میاں
نواز شریف کی بیماری کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔ حکومت کا خیال تھا کہ شاید یہ صرف بچنے کے لیے اور سیاست کے لیے کیا جا رہا ہے۔