تحریک انصاف کے نئے وزیر بھی تنقید کی زد میں بینظیر بھٹو اعجاز شاہ سے کیوں خطرہ محسوس کرتی تھیں، اہم انکشاف سامنے آ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) کابینہ میں شامل ہوئے والے نئے وزیر اعجاز شاہ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آئے ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رکنقومی اسمبلی اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دی۔ وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ

کیا جس کے بعد سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی جسے وزیراعظم نے منظوری کے لیے صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دیا۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنائے جانے کی تصدیق اپنی ٹوئٹ کے ذریعے کی۔فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی سفارش پر صدرِ مملکت نے اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔وزیر اطلاعات کے مطابق اعجاز شاہ پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔تاہم اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نے اعجاز شاہ سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے جن چار افراد کا نام دیا تھا کہ مجھے ان سے خطرہ ہے ان میں اعجاز شاہ کا نام بھی شامل تھا۔پرویز مشرف کےد ور میں آسٹریلیا کمشنر کے لیے پاکستان نے ان کا نام دیا تگا لیکن آسٹریلیا نے اےسے مسترد کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ہبریگیڈئیر (ر)

اعجاز شاہ 2004 سے 2008 تک انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ رہے۔جب کہ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی بریگیڈئیر اعجاز کی کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کی شدید مذمت کی ہے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ شہیدبینظیربھٹو کے قتل کے ملزم کو عمران خان نے وزیربنادیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں