’ نواز شریف کی رہائی پر لیگی رہنماؤں کے اس کام کی وجہ سے شیخ رشید کو اشتعال آیا ‘ حامد میر نے وزیر ریلوے کے غصے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ ن لیگ کے رہنماؤں نے اس فیصلے پر ضرورت سے زیادہ خوشی منا کر شیخ رشید کو اشتعال دلا دیاہے ، جس کی وجہ سے ان کی طرف سے ایسا بیان آیا۔جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے کار حامد میر نے کہا کہ نواز شریف کی سپریم کورٹ سے چھ ماہ کیلئے ضمانت پر رہائی کا

فیصلہ کوئی اتنا بڑی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے رہنماؤں نے اس فیصلے پر ضرورت سے زیادہ خوشی منا کر شیخ رشید کو اشتعال دلا دیاہے ، جس کی وجہ سے ان کی طرف سے ایسا بیان آیا ۔ان کا کہناتھا کہ شیخ رشید کا مزاج ایساہے کہ وہ بہت جلد اشتعال میں آجاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں