تمہارے پاس 15 اپریل تک کی مہلت ہے ان 15 شرائط پر عمل کرو ورنہ ہم تمہیں ۔۔۔۔۔ اہم ترین عالمی ادارے نے پاکستان کو کیا بڑی دھمکی دے ڈالی ؟ جان کر آ پ بھی غصے میں آ جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور اس سے وابستہ ادارے ایشیاء پیسیفک گروپ (اے پی جی) کی جانب سے بیک وقت جانچ پڑتال کے عمل نے پاکستان کے کیس کو زیادہ پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اب پاکستان کو آئندہ 15 اپریل تک دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے تدارک سے متعلق ایک اور رپورٹ دینا ہوگی۔ جس کا

13 تا 17 مئی کولمبو میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ یہ اجلاس پاکستان کے نقطہ نظر سے نہایت اہمیت کا حامل ہوگا جس میں 15 اہم شرائط سے متعلق کارکردگی کی چھان پھٹک ہوگی۔ لہٰذا پاکستان کے پاس وقت کم ہے۔ کالعدم تنظیموں کی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف واضح اقدامات کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستانی حکام نے بیک وقت ایف اے ٹی ایف اور اے پی جی کی جانب سے جانچ پڑتال کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب اے پی جی مشن نے اپنا پاکستان کا تین روزہ دورہ جمعرات کو مکمل کر لیا ہے۔ وہ اپنی جائزہ رپورٹ 10 اپریل تک پیش کر دے گا۔ پاکستانی حکام رپورٹ کے مسودےپر اپنا جواب ایک ہفتہ میں دیں گے۔ تب اے پی جی وفد اپنا سفارشات جنرل باڈی کو پیش کرے گا جس کا اجلاس رواں سال اگست میں ہوگا۔ اے پی جی ایک سفارشی ادارہ ہے جو پاکستان کو ’’گرے لسٹ‘‘ میں رکھنے کی ایف اے ٹی ایف سے سفارش اور ایکشن پلان میں اضافہ تجویز کرسکتا ہے۔ متعلقہ پاکستانی حکام نے جمعرات کو ملا جلا ردعمل دیا جبکہ اے پی جی کے ذمہ داران نے مکمل چپ سادھ رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے

کہ پاکستان کو مختلف امور میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے موثر ہونے اور ان کی استعداد کو بڑھانا ہوگا۔ غیر منافع بخش تنظیموں (این پی اوز) اور نامزد غیر مالیاتی کاروبار یا پیشے؟؟ (ڈی این ایف بی پی) کی نگرانی کے لئے ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں