فیصل آباد (نیوز ڈیسک)کچھ دن قبل فیصل آباد میں قتل کی ایک واردات ہوئی جس نے سب کو ہلا کر رکھا دیا اور مقتولہ خاتون کے شوہر نے ڈرامہ رچایا کہ ان کا سات سالہ بیٹا پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی تاہم بعد ازاں پولیس نےشک کی بنیاد پر شوہر کو گرفتار کیا اور دوران تحقیقات ساری کلی کھل گئی اور اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کر
لیا تاہم اب پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں دو روز قبل قتل کی گئی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیاہے کہ خاتون کے منہ میں پستول رکھ کر فائر کیا گیاہے ، خاتون کا بائیں جانب کا جبڑا اور دانت ٹوٹے ہوئے ہیں ، گولی خاتون کے سر کے بائیں جانب سے نکلی ہے ۔ قتل کے فوری بعد شوہر کی جانب سے ڈرامہ رچایا گیا کہ گولی غلطی سے اس کے بیٹے سے چلی ہے جبکہ اسی موقع پر خاتون کی بہن کی جانب سے ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا جس میں قتل کا الزام اپنی بہن کے شوہر پر عائد کیا تاہم پولیس نے تحقیقات کو مد نظر رکھتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو بھی حراست میں لیا جس نے بعد ازاں اپنے جرم کا اعترا ف کر لیا ۔ظالم شوہر کی جانب سے جس 7 سالہ معصوم پر قتل کا الزام لگایا گیا