آپ نے دنیا کے امیرترین مردوں کے بارے میں تو سنا ہوگا جن میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس پہلے نمبر پر ہیں لیکن آج آپ کو دنیا کی امیرترین خواتین کے بارے میں بتاتے ہیں جن میں سعودی پرنس الولید کی اہلیہ بھی شامل ہیں. شیخہ امیرا الطویل سعودی پرسنس امیرا ال طویل نہ صرف امیر ترین مسلم خاتون ہیں بلکہ یہ الولید بن طلال فاﺅنڈیشن کی وائس چیئرپرسن بھی ہیں اورا نہیں مشرق وسطیٰ کی بااثر خواتین میں شمار کیا جاتا ہے.
امیرالطویل 6نومبر 1983ءکو پیداہوئیں اورامیرا سعودی عرب کے 58سالہ پرنس الولید بن طلال کی بیوی ہیں جوامیر ترین شخص اورسعودی شاہی خاندان کے رکن ہیں.فوربز میگزین کی طرف سے پرنس ولید کو 20سے 25بلین ڈالر کیساتھ دنیا کا 26واں امیرترین شخص قراردیاگیا.
ملکہ رانیہ آف اردن
رانیہ العبداللہ اردن کی ملکہ ہیں اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ مالیت کے اثاثے رکھنے والی ملکہ ہیں. ملکہ رانیہ کی مقبولیت کی بڑی وجہ تعلیم، صحت اور سماجی کاموں میں ادا کیا جانے والا مرکزی کردار ہے. اس کے علاوہ رانیہ فیشن کی سمجھ بوجھ رکھنے والی خاتون کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں.پرنس عبداللہ الثانی کی اہلیہ اور اردن کی ملکہ رانیا العبداللہ 31اگست 1970ءکو پیدا ہوئی تھیں جبکہ ان کے خاوند 51سالہ عبداللہ الثانی ارن کی ریاست کشمائیت کا بادشاہ ہے . عبداللہ الثانی نے کبھی کھلے عام اپنی دولت ظاہر نہیں کی تاہم ان کی دولت کا اندازہ اس امر سے لگایاجاسکتاہے کہ تھیم پارک میں سٹارٹریک بنانے میں ایک بلین خرچ کردیئے تھے .
پرنسس حاجہ حفیظہ
حاجہ حفیظہ برونائی کی ملکہ ہیں اور اپنے شاہانہ طرز زندگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں. آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس امیر ترین ملکہ کی شادی پر 20 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کی گئی تھی.برونائی کے سلطان حسنال بولکیاہ کی صاحبزادی 12مارچ 1980ءکو پیداہوئی تھیں جبکہ 1997ءم یں فوربز میگزین نے ان کے والد کو دنیا کا امیرترین شخص قراردیاتھا. سلطان کے پاس 24قیراط سونے کا پانی چڑھی رولزرائس کے علاوہ 7000کاریں ہیں، وہ دنیا کی سب سے بڑی رہائش گاہ کامالک ہے جس میں 1700کمرے ہیں جبکہ صاحبزادی کی شادی پر سلطان نے 20ملین ڈالر اڑادیئے تھے .
پرنسس لالہ سلمیٰ
یہ مراکش کے بادشاہ محمد ہشتم کی اہلیہ اور دوبچوں کی ماں ہیں، خاتون اول ہونے کے باوجود ملکہ کے اثاثے نسبتاً کم ہیں پرنسس لالہ سکول ٹیچر بھی رہیں،اندازے کے مطابق ان کے پاس اڑھائی بلین ڈالر موجود ہیں اور یوں وہ ساڑھے نولاکھ ڈالر روزانہ خرچ کرسکتے ہیں.
شیخہ میتھا بنت محمد بن راشدالمکتوم
شیخامیتھاکھیلوں کی دنیا میں سرگرم ہے ، یہ خاتون ایتھلیٹ ہیں اور ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 40 بلین ڈالر ہے.وہ پانچ مارچ 1980ءکو پیدا ہوئیں ، یہ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر رہنے والے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیں اور سال 2006ءمیں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرتے ہوئے ایشین گیمز میں سلور میڈل بھی اپنے نام کرچکی ہیں.
شیخہ حنادی بنت نصر التھانی
شیخہ کا شمار قطر کی کامیاب ترین کاروباری خواتین میں ہوتا ہے، یہ اموال نامی کمپنی کی بانی اور چیئرپرسن ہیں، شیخہ بینکنگ ، سرمایہ کاری اور رئیل اسسٹیٹ کے شعبوں سمیت کئی کمپنیوں کی سرپرستی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں.شیخہ حنادی نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے لیکن ایک اندازے کے مطابق ان کے خاندان التھانی کے اثاثوں کی مالیت 15بلین ڈالر سے بھی زیادہ ہے.شیخہ حنادی سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی سپیشل ایڈوائزر ہونے کے علاوہ الواب سٹی رئیل اسٹیٹ ڈویلمپنٹ پراجیکٹ کی سی ای او جبکہ نصربن خالدالتھانی اینڈسنزگروپ کی ڈپٹی سی ای او ہیں.
پرنسز فاطمہ کلثوم ظہرگودابری
پرنسز فاطمہ کلثوم ظہر سعودی عرب کے شیخ عبدی المحمد سے شادی کے بعد اب سرکاری طور پرسعودی عرب کی ملکہ بن چکی ہیں اور دنیا کے امیرترین خاندانوں میں سے ایک کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں، شیخ عبدی المحمد کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے.کلثوم ظہر گودابری کی مکمل چہرے کیساتھ تصاویر موجود نہیں تھی لیکن اب نسبتاً پورے چہرے کے ساتھ انٹرنیٹ پر ان کی تصاویر سامنے آگئی ہیں .
سلطانہ نور ظاہرہ
سلطانہ نور ظاہرہ ملائیشیا کی ایک ریاست ٹرینگانو کے بادشاہ الوتھیکوبلہ ٹوانکومیزان زین العابدین کی اہلیہ ہیں ، وہ 7دسمبر 1973ءکو پید اہوئی تھیں 2006-11کے درمیان ملائیشیاءکی تیرہویں ملکہ تھیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 15 بلین ڈالر سے زائد ہے. یہ اپنے فلاحی کاموں کے حوالے سے بے پناہ مقبولیت رکھتی ہیں اور اس وقت سلطان زید العابدین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں.
حجاہ مجیدہ نورالبقیاہ
حجاہ مجیدہ نورالبقیاہ برونائی کے سلطان حسنال بولکیاہ کی دوسری صاحبزادی اور چوتھی اولاد ہیں ، وہ 16مارچ 1976ءکو پید اہوئی تھیں، ایک بچے کی ماں مجیدہ نے ایک شہزادے اوروزیراعظم آفس میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر سے جون 2007ءمیں شادی کی ، سلطان آف برونائی 1997ءمیں دنیا کے امیرترین شخص اور سونے کے شوقین تھے .