تبدیلی اپنوں پر چڑھ دوڑی۔۔۔۔۔پی ٹی آئی کی بااعتماد خاتون رہنما کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں تبدیلی لانے کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف میں تبدیلی کی سونامی آ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے تحفظات کی وجہ سے عمران خان کی ہدایت پر بنائی گئی ایڈوائزری کمیٹی میں سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی با اعتماد سیاسی رفیق

رابعہ ضیاء کو آؤٹ کردیا گیا ہے۔ عمران خان نے پارٹی میں بڑھتی ہوئی تنظیمی مشکلات اور سیکرٹری جنرل ارشد داد کی کارکردگی سے غیرمطمئن ہو کراپنے با اعتماد اور دیرینہ ساتھی سیف اللہ نیازی کو چیف آرگنائزر مقرر کیا تھا جنہوں نے ارشد داد کی جانب سے تنظیمی عہدوں پر تقرریوں کا عمل بھی فی الوقت روک دیا ہے اور آئندہ ماہ پارٹی آئین کی منظوری کے بعد نئے تنظیمی ڈھانچہ کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب پیپلزپارٹی عمرکوٹ کے رہنما اور پاکستان سوتہر کمیونٹی سندھ کے صدر منہدر دیو لاکھانی نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرلی ۔منہدر دیو لاکھانی کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف ایک قومی جماعت ہے میں عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر تحریک انصاف میں آیا ہوں۔پوری قوم کو وزیراعظم عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔تفصیلات کےمطابق سندھ کے ممتاز سیاسی سماجی اور صدراتی ایوارڈ یافتہ سماجی شخصیت ڈاکٹر ھرچند رائے لاکھانی کے فرزند منہدر دیولاکھانی نے پیپلزپارٹی کو خیر باد کرکے کراچی میں تحریک انصاف سندھ کے مرکزی رہنما علیم عادل شیخ سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں

شمولیت کرلی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا وہ کافی وقت سے پیپلزپارٹی میں رہے۔1993میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا موجودہ حالات میں اب میں پیپلزپارٹی کےساتھ مزید نہیں چل سکتا پیپلزپارٹی اب ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو والی پارٹی نہیں رہی پیپلزپارٹی کی حکومت نے گذشتہ دس سالوں میں سندھ کی عوام کو مایوسی کےسواکچھ نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں