وزیراعظم عمران خان ایک مر تبہ پھر سب پر با زی لے گئے ، ہندو برادری کیلئے زبردست پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ہندو برادری اپنے مذہبی تہوار ’ہولی ‘ آج منانے جارہی ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں بھی ہندو برادری کی جانب سے تہوار کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر ہندو برادری کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” ہم اپنی ہندو برادری کو پرامن ہولی کی بہت زیادہ مبارک باد پیش کرتے ہیں ، ہولی رنگوں کا تہوار ہے ۔“ہندو برادری کے مذہبی تہوار کیلئے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور حفاظتی انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں