فیصل آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاون خصوصی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاون خصوصی رکن پنجاب اسمبلی ملک عمر فاروق اور ان کے ڈرائیور نے ہراساں کیا۔ خاتون اقصیٰ جاوید نے الزام عائد کیا کہ
رکن پنجاب اسمبلی ملک عمر فاروق کے ڈرائیور نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور صلح کے لیے دباؤ ڈال کر اسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ایم پی اے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ نے اسے ایک گھنٹہ تک حبس بے جا میں رکھا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔ دوسری جانب کراچی میں بھی پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی بھی الزامات کی زد میں آگئے۔پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ورکر نے اپنی ہی پارٹی کے شہزاد قریشی پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا۔ خاتون ورکر سلمیٰ بندھانی نے ضلع ساؤتھ ویمن تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔ رضا اللہ، ابو طلعت، ذیشان اور آریان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں ہراسمنٹ اور تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔