اگر شادی کے بعد یہ سب کچھ ہوتا ہے تو خدا کسی کی بہن اور بیٹی کی شادی نہ کروائے لاہور کی ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں ایک اورحوا کی بیٹی سسرالی رشتہ داروں کی جاہلیت کا شکار ہو گئی، ملت پارک میں سسرالیوں نےمبینہ طور پر پٹرول چھڑک کربہوکوزندہ جلا کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انسانیت سوز واقعہ ملت پارک میں اس وقت پیش آیا جب پینتیس سالہ نسرین کچن میںپانی گرم کر رہی تھی اور سسرالیوں نےاچانک

اس پرپیٹرول چھڑک کر آگ لگائی اور آگ لگانے کے بعد باورچی خانے کا دروازہ بند کر دیا، آگ لگنے سے نسرین نے چیخ و پکار شروع کر دی جس سُن کر گھر والوں کو تو رحم نہ آیا مگر چیخ و پکارسن کرمحلے داروں نےدروازہ توڑ کرنسرین کو باہر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب تک محلے دار نکالتے نسرین کا جسم بُری طرح جھلس چکا تھا، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکی اور اس جہان فانی سے کوچ کر گئی ۔ محلے داروں کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی تین ماہ قبل شہزاد نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، آئے روز انکا لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا اور بدقسمت نسرین کوگھرکاسکھ ایک دن بھی نصیب نہ ہوسکا۔ نسرین کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شہزاد نے ہمیں بتایا کہ اسکی پہلی شادی ہے لیکن شادی ہوجانے کے بعد پتہ چلا کہ نسرین سے شادی کے پہلے بھی وہ تین شادیاں کر چکا ہے اور نسرین کے ساتھ ااسکی چوتھی شادی تھی ۔ پولیس نے مقتولہ کے والد شفیق کی مدعیت میں شہزاد اس کی والدہ، والد اور دیور کے خلاف مقدمہ درج کرکےشہزاد کو گرفتا ر کر لیا جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے

بعد ہی پتہ چل سکیں گے تاہم ابتدائی تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ شہزاد نسرین کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اسکے اہلخانہ بھی اس کے ساتھ اس تشدد میں ملوث ہوتے تھے ۔

https://web.facebook.com/Fan.Hamid.Mir/photos/a.2524621584275630/2557272914343830/?type=3

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں