بھارتی کرکٹرکی بنگالی بیگم نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

کولکتہ(ویب ڈیسک) بھارتی پولیس نے باؤلر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں کی درخواست پر ان کیخلاف جسمانی و جنسی تشدد سمیت دیگر الزامات کا مقدمہ درج کرلیا، یہ پرچہ دوروز قبل 14مارچ کو درج کیاگیا۔کولکتہ پولیس کے سینئر افسر نے بتایا کہ ’محمد شامی کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی شق 498 اے (ذہنی، جسمانی تشدد اور جہیز کے نام پر ہراساں کرنا) اور

354 اے (تشدد اور جنسی ہراساں) کے تحت چارج شیٹ درج کی جا چکی ہے اور مقدمہ ایک ماہ تک چلے گا۔ذرائع کے مطابق ’اگر محمد شامی کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے تو انہیں 5 برس قید کی سزا ہو سکتی ہے‘۔یہ مقدمہ حسین جہاں کی اس درخواست کے تقریباً ایک سال بعد درج کیاگیا جس میں انہوں نے محمد شامی اور خاندان کے دیگر چار افراد کیخلاف الزامات عائد کیے تھے ۔ ادھر محمد شامی کے وکیل کاکہناہے کہ پولیس نے چارج شیٹ میں سے تین بنیادی الزامات نکال دیئے ہیں جن میں ریپ ، قتل کی کوشش اور جسمانی تشدد شامل ہیں۔واضح رہے کہ مارچ 2018 میں محمد شامی اور ان کی اہلیہ کے مابین تنازع سامنے آیا تھا جس میں خاتون نے بھارتی کرکٹر پر سنگین الزامات لگائے تھے۔خیال رہے کہ محمد شامی کی اہلیہ سابقہ ماڈل ہیں اور انہوں نے عوامی سطح پر اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے متعدد لڑکیوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔

F

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں